جون 2, 2024

جاسوسی غباروں کی پرواز، امریکی وزیر خارجہ نے دورہ چین ملتوی کر دیا

سیاسیات-امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جاسوسی غباروں کو واشنگٹن کی فضاؤں میں بھیجنے پر احتجاجاً چین کا دورہ ملتوی کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار سے شروع ہونے والا چین کا دورہ احتجاجاً ملتوی کر رہے ہیں۔ انٹونی بلنکن کو مشرق وسطیٰ کے اہم دورے کے بعد چین جانا تھا۔

وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ چین کی جانب سے جاسوسی غبارے امریکی فضائی حدود میں بھیجنے پر دورہ ملتوی کر رہا ہوں۔ چین نے ہماری قومی سلامتی کی خلاف ورزی کی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل پینٹاگون نے ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کا امریکی فضائی حدود میں سراغ لگایا تھا اور ریڈ الرٹ جاری کیا تھا جس پر امریکی فضائیہ کے طیاروں نے غبارے کو گھیر لیا تھا۔

جاسوسی غبارے کے معاملے پر چین نے امریکہ سے معذرت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ ایک پرائیوٹ کمپنی کی ملکیت ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تحقیقاتی کام پر مامور تھا۔

چین کے اس مؤقف کو امریکہ نے ناکافی قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا تھا کہ آئندہ ایسی کسی حرکت پر سخت سے سخت جواب دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 − 4 =