جون 8, 2025

سیاسیات۔ جوہری و اسٹریٹیجک منصوبوں سے متعلق حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگنے کے بعد صہیونی حکومت کو شدید بحران سے کا سامنا ہے۔

جوہری تنصیبات اور اہم منصوبوں کے بارے میں اہم اور اسٹریٹیجک دستاویزات ایران کو ملنے کے بعد صہیونی حکومت اندرونی بحران کا شکار ہوگئی ہے۔

المیادین کے مقبوضہ فلسطین میں بیورو چیف ناصر اللحام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کو اسرائیل کے اسٹریٹیجک و خفیہ دستاویزات تک رسائی حاصل ہونے کے بعد صہیونی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کی برطرفی کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ناصر اللحام نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران نے جس وسیع مقدار میں اسرائیلی اسٹریٹیجک و حساس دستاویزات تک رسائی حاصل کی ہے، یہ صہیونی حکومت کے لیے نہایت سنگین نتائج کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ حتیٰ کہ موساد کے سربراہ کو بھی اس وجہ سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔

اللحام نے مزید کہا کہ اسرائیلی تجزیہ کار بخوبی سمجھتے ہیں کہ یہ ایرانی کارروائی دراصل 2018 میں موساد کے ہاتھوں ایران کے جوہری آرکائیوز کی چوری کا جواب ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تک اسرائیلی حکام یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ کن کن دستاویزات سے محروم ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ایران کی خفیہ ایجنسی نے اسرائیل کی جوہری تنصیبات، پروجیکٹس اور سیکیورٹی اداروں سے متعلق ہزاروں صفحات پر مشتمل اسناد، ویڈیوز اور تصاویر پر مشتمل ایک وسیع ذخیرہ حاصل کیا ہے۔

یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اگرچہ یہ کارروائی کچھ عرصہ قبل مکمل ہوچکی تھی، لیکن اتنی بڑی مقدار میں اسناد کی محفوظ منتقلی کی اہمیت کے باعث ایرانی ادارے تمام دستاویزات مخصوص مراکز میں منتقلی تک مکمل خاموش تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستاویزات کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ صرف ان کا ابتدائی جائزہ اور میڈیا مواد کی چھان بین کے لیے بھی قابلِ ذکر وقت درکار ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × two =