مئی 19, 2024

اسرائیل کیخلاف کارروائی پر امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت کو دھمکی

سیاسیات- اسرائیل کے خلاف کارروائی پر امریکی سینیٹرز نے عالمی عدالتِ جرائم کو دھمکی دے ڈالی۔

12 امریکی سینیٹرز نے عالمی عدالتِ جرائم (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو خط لکھا ہے۔

خط میں 12 امریکی سینیٹرز نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل کو نشانہ بنایا تو ہم آپ کو نشانہ بنائیں گے۔

خط میں امریکی سینیٹرز نے کریم خان کو اسرائیلی سینئر حکام کے وارنٹ جاری نہ کرنے کا کہا ہے۔

امریکی سینیٹرز کا خط میں کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کے وارنٹِ گرفتاری بے بنیاد اور خلافِ قانون ہوں گے۔

خط میں امریکی سینیٹرز نے کہا ہے کہ وارنٹِ گرفتاری کے نتیجے میں آپ اور آپ کے ادارے کے خلاف پابندیاں لگائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ہیگ میں آئی سی سی اس وقت اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کی تحقیقات کر رہی ہے۔

قیاس آرائیاں ہیں کہ عالمی عدالت اسرائیلی حکام کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + seven =