سیاسیات۔ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ اتوار کو سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں مزید 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ضروری طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملے سے ائیرپورٹ کو مادی نقصان بھی پہنچا ہے جس کا جائزہ اور تخمینہ لگانے کا کام فی الوقت جاری ہے۔
خیال رہے کہ ہفتے کے روز بھی ریاض کے ائیرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 13افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔








