جون 2, 2024

دشمن جان لے کہ اسے ہر خون نا حق کا حساب دینا ہوگا. سپاه پاسداران

سیاسیات- اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلابی گارڈز کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن جان لے کہ اسے ہر خون کا حساب دینا ہوگا۔ مناسب وقت اور مقام پر ہر ایک شہید کا الگ سے انتقام لیا جائے گا۔ گذشتہ روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے فارسی چینل کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے صیہونیوں کے ہاتھوں شام میں انقلابی گارڈز کی ایرو اسپیس فورس کے مشیر “داؤد جعفری” کی شہادت کا جواب دینے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ میں جنرل داؤد جعفری کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایران کی عظیم قوم اور اس عظیم شہید کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ جنرل سلامی نے کہا کہ اگر آپ مقبوضہ فلسطین کے منظرنامے پر ایک طائرانہ نگاہ دوڑائیں تو آپ کو نظر آئے گا کہ مقاومتی مرکز سے جڑا مزاحمتی محاذ صیہونیوں سے روزانہ کی بنیاد پر شہداء کے خون کا انتقام لیتا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ ہر ایک شہید کا الگ سے بھی انتقام ہے، جو  مناسب مقام اور وقت پر ضرور لیا جائے گا اور آج تک ایسا ہی ہوا ہے۔ البتہ ان جوابی کارروائیوں کی سطح مختلف ہوسکتی ہے اور یہ اپنے وقت مقررہ پر ضرور انجام پائیں گی، ان شاء اللہ۔ جنرل سلامی نے صراحت کے ساتھ کہا کہ ہمارے دشمن اور عزیز عوام یہ جان لیں کہ ہر بہائے جانے والے ناحق خون کا انتقام ضرور لیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 1 =