جولائی 27, 2024

گال ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان کو سری لنکا پر برتری

سیاسیات- سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم 461 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 149 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوئی جس کے جواب میں سری لنکا نے بغیر کسی نقصان کے کھیل ختم ہونے تک 14 رنز بنائے۔

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 221 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا۔

278 کے مجموعی اسکور پر آغا سلمان 83 رنز بناکر پویلین لوٹے، انہوں نے سعود شکیل کے ساتھ ملکر 177 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔

سعود شکیل 208 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں نعمان علی 25، شاہین شاہ آفریدی 9، نسیم شاہ 6 اور ابرار احمد 10 رنز بناسکے ۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5، پربھات جےسوریا نے 3 جبکہ وشوا فرنینڈو اور کسون راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two + ten =