جولائی 27, 2024

کپتان اور بورڈ میں ٹھن گئی، بابر اعظم نے نائب کپتان کو باہر بٹھا دیا

سیاسیات-پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  اور کپتان بابر اعظم میں ٹھن گئی، پی سی بی نے شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان بنایا، بابر کو فیصلہ پسند نہ آیا، نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے سے بابر اعظم نے نائب کپتان کو ہی باہر کردیا۔

شان مسعود 4 سال قبل ون آخری ون ڈے کھیلے تھے۔ ان کی سیریز میں واپسی بطور نائب کپتان کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کو نائب کپتان بنانے سے قبل کپتان بابر اعظم اور سلیکٹرز سے رائے نہیں لی گئی۔

دوسری جانب پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ نائب کپتان کا تقرر  پی سی بی چیئر مین کا استحقاق ہے۔

بابر اعظم نے اس معاملے پر اپنے عمل سے جواب دیا کہ 11 رکنی ٹیم میں کسے کھلانا ہے اور کسے نہیں  یہ کپتان کا استحقاق ہے اور یوں نائب کپتان شان مسعود نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے سے ڈراپ ہوگئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 − seven =