جولائی 27, 2024

کولمبو ٹیسٹ میں پہلے روز کا کھیل ختم، سری لنکا کے 166 رنز کے جواب میں پاکستان کے دو وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز

سیاسیات- کولمبو میں کھیلے جا رہے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جبکہ پاکستان نے کھیل کے اختتام تک دو وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 13 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کی پہلی وکٹ گر گئی۔ اوپنر امام الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر عبداللہ شفیق اور شان مسعود دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں، شان مسعود 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 21 رنز درکار ہیں۔ عبداللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

قبل ازیں سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو 9 رنز کے اسکور پر اوپنر نشان مدوشکا رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 4 رنز بنائے۔ انکے بعد آنے والے کسال مینڈس 6 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

سری لنکا کی تیسری وکٹ 35 کے مجموعی اسکور پر گری، یہاں اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان دیموتھ کرونارتنے 17 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

چوتھی وکٹ گرنے کے بعد دنیش چندی مل اور دھننجیا ڈی سلوا کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے گئے لیکن 121 کے مجموعی اسکور پر 34 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

دنیش چندی مل کے آؤٹ ہوتے ہی سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور چھٹی وکٹ 122 رنز اور ساتویں وکٹ 133 رنز پر گر گئی۔ وکٹ کیپر بلے باز سدیرا سماراوکراما صفر اور دھننجیا ڈی سلوا 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میزبان ٹیم کی آٹھویں وکٹ 136 رنز، نویں وکٹ 163 رنز اور آخری وکٹ 166 رنز پر گری۔

قومی ٹیم کی جانب سے لیگ اسپنر ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ 3 اور شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

میچ کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ بارش کے باعث پہلے روز کا کھیل تاخیر سے شروع ہوا۔

پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ سری لنکا کی جانب سے بائیں ہاتھ کے بولر دلشان مادو شناکا ٹیم میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم میں اسیتھا فرنینڈو کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان

عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، کپتان بابر اعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، سلمان علی آغا، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ۔

سری لنکا

نشان مدوشکا، کپتان دیموتھ کرونارتنے، کسال مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیشن چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا، سدیرا سماراوکراما، رمیشن مینڈس، پراباتھ جے سوریا، دلشان مادو شناکا، اسیتھا فرنینڈو۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × four =