سیاسیات- پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں اننگز اور 200 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 13 رنز کے اضافے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان نے اننگز ڈکلئیر کردی، محمد رضوان نے نصف سینچری اسکور کی جبکہ آغا سلمان 132 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کے اوپنر نشان مدوشکا 33، کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 41، کوشل مینڈس 11، دھننجیا ڈی سلوا 10، سدیرا سماراوکراما 5، رمیش مینڈس 16، دنیش چندیمل ایک جبکہ پرباتھ جے سوریا اور اسھیتا فرنینڈو صفر پر آؤٹ ہوئے۔ انجیلو میتھیوز 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 7 جبکہ نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔