جولائی 27, 2024

کرکٹ باقاعدہ طور پر اولمپکس میں شامل

سیاسیات- کرکٹ کو بھی دیگر گیمز کی طرح باقاعدہ طور پر اولمپکس میں شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ممبئی میں ہونے والے سیشن میں کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

آرگنائزنگ کمیٹی نے اولمپک گیمز لاس اینجلس میں پانچ کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز دی، آئی او سی سیشن میں تجویز کو منظور کر لیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سیشن میں کرکٹ کے علاوہ بیس بال، سافٹ بال، فلیگ فٹبال، لاکروس اور اسکواش کو بھی اولمپک 2028 کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی۔

آئی او سی کے مطابق لاس اینجلس اولمپک گیمز 2028 میں کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one + one =