ستمبر 5, 2024

کامران اکمل،سلمان بٹ اور راؤ افتخار چیف سلیکٹر کے کنسلٹنٹ مقرر

سیاسیات-پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔

پاکستان کے تینوں سابق کرکٹرز فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔ 12 جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہونے والی پانچ ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز انکا پہلا اسائنمنٹ ہوگی۔

یہ تینوں اراکین سلیکشن ڈیوٹی نہ ہونے کے دنوں میں اسکلز کیمپ میں اضافی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔

کامران اکمل نے 53 ٹیسٹ 157 ون ڈے انٹرنیشنل اور58 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 6 ہزار 871 رنز بنائے ہیں اور وکٹوں کے پیچھے 453 کیچز/ اسٹمپڈ کیے ہیں۔ وہ 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے۔

راؤ افتخار انجم بھی 2009 کا ٹی20 کپ جیتنے والی ٹیم میں شامل تھے وہ ایک ٹیسٹ 62 ون ڈے اور2 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں اور78 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

سابق کپتان سلمان بٹ نے 33 ٹیسٹ 78ون ڈے انٹرنیشنل اور24 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور تینوں فارمیٹس میں 11 سنچریوں کی مدد سے 5ہزار 209 رنز اسکور کیے ہیں۔ وہ بھی کامران اکمل اور راؤ افتخار انجم کی طرح 2009 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × two =