جون 24, 2024

چار پانچ لوگوں کو کرکٹ ٹیم سے فارغ کردینا چاہیے۔ سکندر بخت

سیاسیات ـ سینیئر کرکٹ تجزیہ کار سکندر بخت نے کہا ہے کہ اگر نسیم شاہ دو چوکے مار سکتا ہے تو کیا افتخار نہیں مار سکتا؟ کیا عماد وسیم جسے ہم گھر سے اٹھا کر لائیں ہیں کہ سر آئیں آپ اور کھیلیں ہمارے لیے، کیا وہ یہ دو چوکے نہیں مار سکتے تھے؟

انہوں نے سوال کیا کہ ایسا کیا تھا کہ نسیم شاہ نے دو چوکے مار لیے اور جن کو بیٹر کرکے لاکر کھلایا تھا ان چار پانچ بیٹروں سے دو چوکے نہیں لگائے گئے، میں تو حیران ہوں اس بات پر کہ کہیں کسی نے کوشش ہی نہیں کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آگے جاکر یہ ٹیم کوالیفائی نہیں کرتی، جو کہ اب لگتا ہے کہ نہیں کر پائے گی، تو ان چار پانچ لوگوں کو کرکٹ ٹیم سے فارغ کردینا چاہیے۔

سکندر بخت کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو اور کتنا چانس دیا جائے کہ یہ پرفارم کریں گے؟

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیٹرز کی لاپروائی ، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو جیتا ہوا میچ ہروا دیا۔

پاکستانی بیٹرز  بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کر سکے ۔ فخر زمان ، شاداب خان ، عماد وسیم کو جب سنگلز بنانے تھے اس وقت لمبی ہٹ لگانے کی کوششں کرتے رہے اور جب ہٹ لگانی تھیں تو سنگلز بنائے۔

بھارت نے میچ 6 رنز سے جیت کر پاکستان کی سپر ایٹ تک رسائی تقریباً ناممکن بنا دی، اگر امریکہ نے آئرلینڈ کو ہرا دیا تو پاکستان کیلئے  ورلڈ کپ کا سفر ختم  سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − ten =