ستمبر 15, 2024

پی ایس ایل 9؛ کراچی کنگز کی ٹیم پلے مرحلے کیلئے کیسے کوالیفائی کرسکتی ہے؟

سیاسیات-  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کیلئے ٹیم پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکانات روشن ہونے لگے۔

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کی ٹیم نے سنسنی خیز انداز میں لاہور قلندرز کو آخری گیند پر شکست دیکر ایونٹ میں اپنے پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکانات کو روشن رکھا۔

قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 177 رنز بنائے جبکہ کنگز کو میچ جیتنے کیلئے 178 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں کراچی ٹیم لڑکھڑاہٹ کا شکار ہوئی تاہم شعیب ملک اور عرفان خان نیاری کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت میچ 3 وکٹوں سے جیت لیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم کو اگر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرنی ہے تو انہیں پشاور زلمی کیخلاف اگلے میچ میں لازمی فتح درکار ہے جبکہ انہیں انتظار کرنا ہوگا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ یا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے یا گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنے دونوں میچز ہار جائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × five =