اکتوبر 8, 2024

پی ایس ایل 2023، پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب آج کراچی میں ہو گی

سیاسیات-  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کیلئے پلیئرز  ڈرافٹ آج کراچی میں ہوگا جس میں ٹیمیں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے 18 رکنی اسکواڈ کو مکمل کریں گی۔

ڈرافٹ میں 517 غیر ملکی اور  491 پاکستانی پلیئرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ ایکشن سے بھرپور پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن سے قبل ٹیمیں جمعرات کو کراچی میں اپنے اسکواڈ کو مکمل کریں گی۔

پی ایس ایل ڈرافٹ میں ملکی و غیر ملکی ایک ہزار کے لگ بھگ کرکٹرز میں سے 6 فرنچائزیں مجموعی طور پر 61 پلیئرز کا چناؤ کریں گی۔

پلاٹینم کیٹیگری

پلاٹینم کے پہلے راؤنڈ کی پہلی پِک لاہور قلندرز کی ہوگی، جس کے بعد اس راؤنڈ میں کوئٹہ، ملتان، کراچی کنگز، اسلام آباد اور پشاور زلمی اپنے پلیئرز کا انتخاب کریں گی۔

لاہور قلندرز  پلاٹینم میں شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان کو ری ٹین کرچکا ہے جس کے بعد وہ مزید ایک پلاٹینم پلیئر کا انتخاب کرے گا۔

دیگر ٹیمیں پلاٹینم میں دو، دو پلیئرز منتخب کریں گی۔

ڈائمنڈ کیٹیگری

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز ڈائمنڈ راؤنڈ میں کوئی پِک نہیں کریں گے۔ دیگر ٹیمیں اس کیٹیگری میں ایک ایک پلیئر پِک کریں گی۔

گولڈ پِک

گولڈ میں کراچی کنگز تین،  پشاور اور لاہور دو، دو جبکہ ملتان اور کوئٹہ ایک ایک پلیئر پِک کریں گی۔ اسلام آباد نے اپنے تینوں گولڈ پلیئرز  ری ٹین رکھے ہیں۔

سلور

سلور کیٹیگری میں ملتان پانچ، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ تین ، تین جب کہ کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی دو، دو پلیئرز  پِک کریں گے۔

ایمرجنگ کیٹیگری

ایمرجنگ راؤنڈ میں ملتان نے اپنے دونوں پلیئرز برقرار رکھے ہیں، لاہور اور کراچی اس کیٹیگری میں مزید ایک پلیئر ڈرافٹ کرسکتی ہے جبکہ دیگر ٹیمیں دو، دو پلیئرز ڈرافٹ کریں گی۔

تمام ٹیمیں دو دو سپلیمنٹری پلیئر بھی ڈرافٹ کرسکتی ہیں۔

ڈرافٹ میں شامل کھلاڑی

ڈرافٹ کیلئے پاکستانی پلیئرز میں فخر زمان پلاٹینم جبکہ محمد حفیظ اور نسیم شاہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں دستیاب ہیں۔

احمد شہزاد، عابد علی، احسن علی، انور علی، فواد عالم ، سہیل تنویر، موسیٰ خان، محمد عرفان ، عثمان قادر اور ظفر گوہر گولڈ کیٹیگری میں ہیں۔

پلاٹینم غیر ملکی پلیئرز میں ایرون فنچ، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، ایلیکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، ڈاوڈ ملان، معین علی، تیمال ملز، روسی ون ڈر ڈوسن، راجا پکسا، ڈاسن شناکا، ہسارنگا، کیرون پولارڈ، ایوین لیوز، عادل رشید، ریس ٹوپلی، مارٹن گپٹل، جمی نیشم، تبریز شمسی اور کولن انگرم جیسے پلیئرز شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 + six =