جولائی 16, 2024

پی ایس ایل کے نویں سیزن کا شیڈول تبدیل

سیاسیات-ملک میں ممکنہ عام انتخابات کے انعقاد کی وجہ سے پی ایس ایل کے نویں سیزن کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے بتایا کہ ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے لیگ کا شیڈول میں تبدیل کای گیا ہے، نئے شیڈول کے تحت پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو لاہور جبکہ فائنل 19 مارچ 2024 کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل پی ایس ایل نائن کے آغاز کی تاریخ 8 فروری مقرر کی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ بھی اسی روز مقرر کی گئی ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شیڈول تبدیل کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چار وینیوز کو فائنل کیا ہے جس میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔

دوسری جانب وینیوز کے ناموں پر فرنچائز نے اعتراضات اٹھائے ہیں، انکا موقف ہے کہ ماہ فروری میں سرد موسم اور دھند کی وجہ سے میچز کا انعقاد مسئلے کا سبب بن سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − one =