اکتوبر 25, 2024

پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی باولرز بے بس

سیاسیات-پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 150 رنز بنا لئے۔

پہلا روز

پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92 گیندوں 84 رنز بنائے جبکہ عثمان خواجہ 41 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ لبوشین اس وقت 12 رنز بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر ٹاس جیتا تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور خرم شہزاد نے ڈیبیو کیا، دونوں نوجوان کرکٹرز کو شاہین آفریدی اور حسن علی نے ٹیسٹ کیپ پیش کی۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − twelve =