دسمبر 13, 2024

پاک بھارت میچ میں بارش کے کتنے امکانات ہیں؟

سیاسیات-آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے میں بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ احمد آباد میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے میں بارش کے امکانات ہیں تاہم اس سے میچ میں خلل نہیں پڑے گا۔

احمد آباد شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں بارش کے 35 فیصد امکانات ہیں۔

پاک بھارت کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات ہیں، اہم ٹاکرے میں 1 لاکھ 30 سے زائد تماشائیوں کی اسٹیڈیم آمد کی توقع کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ کے بخار نے احمد آباد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور تماشائیوں کی بڑی تعداد اسپتال کا رخ کررہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کئی اسپتالوں میں پرائیویٹ رومز کی بکنگ کرالی گئی ہے جس میں روایتی حریفوں کے میچ سے قبل ایک رات کا قیام شامل ہے۔

واضح رہے کہ مہنگے ہوٹلز کے باعث شائقین کرکٹ نے اسپتالوں میں بکنگ کروائی ہے جبکہ ٹکٹس کی بلیک میں فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 + 16 =