جولائی 17, 2024

پاکستان کرکٹ کا کیا رونا کھیلوں کی ہر فیڈریشن پر ریٹائرڈ لوگ قابض ہیں۔ رانا ثنا

سیاسیات- وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کیا رونا کھیلوں کی ہر فیڈریشن پر ریٹائرڈ لوگ قابض ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی میں اولمپکس کیلئے صرف 3 یا 4 ایتھلیٹ کوالیفائی کر پائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اسپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے ہدف طے کر دیے ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عالمی مقابلوں میں پلیئرز کا میڈل جیتنا دور کی بات کم از کم فیڈریشنز کھلاڑیوں کو کوالیفائی تو کروائیں ورنہ عہدہ چھوڑ دیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen − 10 =