جولائی 23, 2024

پاکستان کا نیدرلینڈ کو جیت کے لئے 287 رنز کا ہدف

سیاسیات-آئی سی سی ورلڈکپ کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 287 رنز کا ہدف دیدیا۔

حیدر آباد کے راجیوگاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میں پاکستانی ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور 49 اوورز میں 286 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابراعظم نے 15 گیندوں محض 5 رنز بناکر ایک بار پھر آف اسپنر کا شکار بنے جبکہ امام الحق 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے شاندار بلےباز کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کا سہارا فراہم کیا اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 124 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ بعدازاں سعود شکیل اور محمد رضوان 68، 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 9 رنز کے مہمان ثابہت ہوئے۔

شاداب خان اور محمد نواز نے قومی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 62 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، شاداب 32، نواز 39، حارث رؤف 16 جبکہ حسن علی صفر پر وکٹ گنوابیٹھے۔

نیدرلینڈز کی جانب باس ڈی لیڈز نے 4، کولن ایکرمین نے  2 جبکہ وین بیک، پال وین میکرین اور آرین دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان کیخلاف کامیابی سے کریں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیدر لینڈز کو بڑا ہدف دیکر پریشر میں لانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف

نیدر لینڈز کا اسکواڈ

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، تیجا ندامانورو، ثاقب ذوالفقار، لوگن وین بیک، آرین دت اور پال وین میکرین شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 4 =