جولائی 27, 2024

پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی

سیاسیات- پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 131 رنز کے ہدف کو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق 50 اور آغا سلمان 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کھیل کے آخری روز کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنائے ہوئے تھے جب کہ جیت کے لیے 83 رنز درکار تھے اور کریز پر امام الحق اور کپتان بابر اعظم موجود تھے۔

بابر 24 رنز بناکر برباتھ جے سوریا کا شکار بنے، بعدازاں سعود شکیل 30 اور سرفراز احمد ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے پرباتھ جے سوریا نے 4 اور رمیش مینڈس نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سعود شکیل پلیئر آف دی میچ قرار

پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ کی ٹرافی سے نوازا گیا۔

سعود نے گال میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں 208 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔

دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔

گال میں کھیلا گیا  یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × five =