دسمبر 2, 2024

پاکستان اور افغانستان کے درمیان اگست میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کو حتمی شکل دے دی گئی

سیاسیات-پاکستان اور افغانستان اگست میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلیں گے، تاریخوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈےمیچز کی سیریزہوگی، پاک افغان ون ڈے سیریز 22 سے 26  اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائےگی۔

پی سی بی کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی ون ڈے سیریز کی تصدیق کردی ہے، یہ سیریز  فیوچر ٹور  پروگرام کا حصہ ہے، پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائےگا۔

پی سی بی کے مطابق دوسرا ون ڈےبھی 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائےگا، کولمبو 26 اگست کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرےگا۔

قومی ٹیم 17 اگست کو سری لنکا پہنچے گی اور 19، 20 اور  21 اگست کو ٹریننگ کرے گی۔

پاکستان اور افغانستان نے اب تک چار ون ڈے سیریز کھیلی ہیں اور ان میں سے تمام پاکستان نے جیتی ہیں۔ دونوں ٹیمیں آخری بار ون ڈے میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں میں ایک دوسرے سے کھیلے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 2 =