جولائی 27, 2024

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان

سیاسیات-پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز گال اور کولمبو میں کھیلی جائے گی جب کہ ٹیم دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں پاکستانی ٹیم نے گزشتہ سال 342 رنز کا ہدف عبور کرکے چار وکٹوں سے ٹیسٹ میچ جیتا تھا، یہ اس گراؤنڈ پر سب سے بڑا ہدف عبور کرکے ٹیسٹ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔

کولمبو کا سنہالیز اسپورٹس کلب 24سے 28جولائی تک دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔

پاکستانی ٹیم نے سنہالیز اسپورٹس کلب میں آخری مرتبہ 2014ء میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا،اس میدان میں پاکستانی ٹیم چھ ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے جن میں سے ایک جیتا ہے، ایک میں اسے شکست ہوئی ہے جب کہ چار ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی، ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 11اور 12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے آخری مرتبہ گزشتہ سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا جہاں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی، دونوں ٹیسٹ میچز گال میں کھیلے گئے تھے۔

پاکستان نے پہلا ٹیسٹ چار وکٹوں سے جیتا تھا ، سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں 246رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کردی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25-2023 کی پہلی سیریز ہے۔

پاکستانی اسکواڈ:

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: بابراعظم ( کپتان )، محمد رضوان ( وکٹ کیپر اور نائب کپتان ) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ، حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 8 =