جولائی 24, 2024

ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ چیمپئن بننے کیلئے بھارت کو 280 رنز، آسٹریلیا کو 7 وکٹیں درکار

سیاسیات-ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ چیمپئن بننے کیلئے بھارت کو 280 رنز جبکہ  آسٹریلیا کو 7 وکٹیں درکار ہیں، اوول میں جاری فائنل میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ  کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کےلیے 444 رنز کا ہدف دیا جواب میں بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالیے ہیں اور اسے مزید 280 رنز درکار ہیں۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما 43، شبمن گل 18 اور چیتشور پجارا 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو ویرات کوہلی 44 اور اجنکیا راہانے 20 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

قبل ازیں لندن کے اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز  270 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی۔ آسٹریلیا کے الیکس کیرے 66 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ مچل اسٹارک اور مارنوس لبوشین نے 41 ، 41 رنز بنائے۔

اسٹیو اسمتھ 34 ، کیمرون گرین 25 ، ٹریوس ہیڈ 18 اور عثمان خواجہ نے 13 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد شامی  اور امیش یادیو نے 2 ،2 وکٹیں حاصل ہے۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت اپنی پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آؤٹ ہوگیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 5 =