جولائی 27, 2024

ورلڈکپ 2023: نیدرلینڈز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

سیاسیات- آئی سی سی ورلڈکپ کے  دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج سے  کررہی ہے جبکہ  گرین شرٹس اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ حیدر آباد کے شہر دکن میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان ٹیم میں کپتان بابراعظم ، امام الحق ، فخرزمان ، محمد رضوان،  سعود شکیل ،  افتخار احمد،  شاداب خان، محمدنواز ، حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی  اور حسن علی  شامل ہیں۔

ٹا س کے بعد کی گئی گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کےمیچ میں ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے ، 290 یا 300 پلس رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔نیدرلینڈز کپتان اسکاٹ ایڈورڈز  پچ دوسری اننگزمیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی۔

مزید برآں فاسٹ بولرحسن علی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز ہے، میں اپنے تجربے سے ٹیم کےلیے بہترین کارکردگی دینے کی کوشش کروں گاجبکہ کسی بھی ٹیم کےلیے ورلڈ کپ جیتنا بہت اہم ہوتاہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × five =