دسمبر 7, 2024

ورلڈکپ 2023؛ احمدآباد میں ہونے والے میچز کے دوران دہشت گردی کا خطرہ

سیاسیات- بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران احمدآباد میں ہونے والے میچز کے دوران دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا۔

بھارتی کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دہشت گردوں نے احمدآباد میں ہونے والے میچوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی ہیں، جس سے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے تحفظ کے بارے میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

ورلڈکپ کا آغاز آج سے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

بھارتی حکام نے اسٹیڈیم اور اس کے آس پاس کے حفاظتی اقدامات کو بڑھاتے ہوئے 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جو شائقین کرکٹ سمیت ٹیموں کی سیکیورٹی پر معمور ہوں گے۔

اسی طرح میچز کے دوران اسٹیڈیم جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ احمد آباد اسٹیڈیم میں ہونے والے میچوں کے دوران سخت سیکیورٹی پروٹوکول لاگو کیا جائے گا، تماشائیوں کو اسٹیڈیم کے اندر صرف موبائل فون لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر تمام اشیاء کی سختی سے ممانعت ہوگی۔

واضح رہے کہ احمد آباد میں ورلڈکپ کے افتتاحی اور پاک بھارت میچ سمیت کل 5 میچز شیڈول ہیں۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرا 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + twelve =