مئی 18, 2024

ورلڈکپ:چیف سلیکٹر پلیئنگ الیون میں بھی مداخلت کرنے لگے

سیاسیات-قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق پلیئنگ الیون میں بھی مداخلت کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے قومی ٹیم کے ساتھ ہی بھارت کا ویزا لگوایا، حیران کن طور پر وہ ورلڈکپ میں پاکستان کے پہلے میچ سے قبل ہی حیدرآباد پہنچ گئے جبکہ پریکٹس سیشن میں بھی کھلاڑیوں کو مشورے دیتے نظر آئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیم کے غیرملکی کوچز کو چیف سلیکٹر کی مداخلت بالکل بھی پسند نہ آئی،البتہ سب مصلحتاً خاموش ہیں،،ابتدائی دونوں میچز کی پلیئنگ الیون میں بھی انضمام الحق کی ’’مشاورت‘‘ شامل رہی،ان کی گزشتہ روز لاہور واپسی طے تھی، اب وہ فون پر رائے دیتے رہیں گے۔

بورڈ ذرائع نے بتایا کہ انضمام الحق نے بھارت جانے کی خواہش کا خود اظہار کیا تھا، چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ان کی بات تسلیم بھی کر لی، غیرملکی کوچز نے اگر ان کی موجودگی پر اطمینان محسوس نہیں کیا تو یہ نیچرل بات ہے،عموما ملک سے باہر ٹور سلیکشن کمیٹی ہی پلیئنگ الیون منتخب کرتی ہے مگراس بارانضمام نے بھی اپنی رائے دی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انھیں انتہائی بااختیار چیف سلیکٹر مقرر کرتے ہوئے جونیئر سلیکشن کی بھی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ دوسری جانب غیرملکی کوچز بورڈ میں تبدیلیوں کے بعد خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، ان کے مستقبل کا فیصلہ ورلڈکپ کے بعد ہوگا۔

ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر سابق بورڈ چیف نجم سیٹھی کے خاصے قریب تھے، نئی مینجمنٹ نے بھی میگا ایونٹ کے پیش نظر انھیں تبدیل کرنے سے گریز کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen + 13 =