جولائی 27, 2024

ورلڈکپ:پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کے لئے کیسے کوالیفائی کر سکتی ہے؟

سیاسیات- بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے ورلڈکپ میں پیر ایسے لڑکھڑائے کہ  اب صورتحال یہ ہے کہ  ٹیم کا سیمی فائنل تک کی رسائی کا سفر ایک بار پھر دوسری ٹیموں کی ہار یا جیت  یا پھر اگر مگر پر منحصر ہوگیا ہے۔

پاکستان کی افغانستان سے شکست کے بعد ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو بھارت پہلے ،نیوزی لینڈ  دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور  آسٹریلیا چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ شکست کے باوجود پاکستان کا نمبر پانچواں ہے، ہاں پاکستان کے خلاف تاریخی فتح کے بعد افغانستان چھلانگ لگا کر چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گروپ اسٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی

لیکن اب سوال یہ بنتا ہے کہ پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کا کوئی راستہ بچتا ہے یا نہیں؟

تو پاکستان اب بھی سیمی فائنل تک رسائی کرسکتا ہے لیکن اس کیلئے پاکستان اب مزید کسی بھی میچ میں شکست برداشت نہیں کرسکتا ۔

پاکستان کے بقیہ اگلے 4 میچز میں پہلا میچ 26  اکتوبرکو جنوبی افریقا، 31 اکتوبر کو بنگلادیش،  4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور 11 نومبر کو انگلینڈ سے  ہوگا، سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کو  یہ چاروں میچز لازمی جیتنے ہوں گے، جس کے بعد گروپ اسٹیج پر پاکستان کے پوائنٹس  12 ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × five =