جولائی 27, 2024

نجم سیٹھی چیئرمین کرکٹ بورڈ کی دوڑ سے باہر

سیاسیات-پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی چیئرمین کرکٹ بورڈ کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان گزشتہ کئی روز سے تنازع چلا آ رہا تھا، ن لیگ چاہتی تھی کہ نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر انداز سے چلا رہے ہیں اس لیے انہیں ہی برقرار رکھا جائے جبکہ پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا حق ہے، حکومت اگر نجم سیٹھی کو رکھنا چاہتی ہے تو انہیں کہیں اور لگا دیا جائے۔

تاہم اب نجم سیٹھی نے خود کو کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ کی دوڑ سے باہر کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نجم سیٹھی نے لکھا کہ میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا، اس طرح کا عدم استحکام پی سی بی کے لیے بھی ٹھیک نہیں ہے، موجودہ صورتحال میں اب میں چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف چیئرمین پی سی بی کے لیے جلد دو نام گورننگ بورڈ میں نامزد کریں گے، نجم سیٹھی کی جانب سے خود کو اس دوڑ سے باہر کرنے کے بعد ذکا اشرف کے لیے راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 1 =