جولائی 17, 2024

ناقص پرفارمنس: ہیڈکوچ نے بھی رپورٹ جمع کروادی! کئی کھلاڑیوں کا مستقبل داؤ پر

سیاسیات- ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کے ناقص پرفارمنس پر ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے بھی اپنی رپورٹ جمع کروا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیری کرسٹن نے ‘کانفیڈنشل’ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوائی جبکہ سینئیر مینیجر وہاب ریاض بھی گزشتہ دنوں رپورٹ جمع کرواچکے ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گیری کرسٹن نے ناقص کارکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن، کھیل سے متعلق آگاہی سمیت بہتری کیلئے تجاویز دی ہیں۔

وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے بعد اعلیٰ عہدیداران اور سابق کرکٹرز سے مشاورت ہوگی، بعدازاں کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − seventeen =