اکتوبر 23, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی چھٹی

سیاسیات- قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض اور عبدالرزاق سلیکشن کمیٹی کا حصہ نہیں رہے۔ ان کی سبکدوشی کے بعد محمد یوسف اور اسد شفیق سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں۔

بلال افضل بھی سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا کچھ عرصے سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق پر اعتماد برقرار نہیں رہا تھا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے انتخاب میں ان کا عمل دخل زیادہ تھا اور ان سلیکٹرز نے انہی کھلاڑیوں کی زیادہ حمایت کی جنہوں نے پرفارم نہیں کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کچھ عرصے سے ان سلیکٹرز سے رائے بھی نہیں لی جا رہی تھی تاہم پی سی بی کا محمد یوسف اور اسد شفیق پر اعتماد برقرار ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 4 سابق کرکٹرز  وہاب ریاض، عبدالرزاق، اسد شفیق اور محمد یوسف شامل تھے جبکہ وہاب ریاض ٹیم کے سینیئر منیجر بھی تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچز گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے اہم ملاقات کی تھی۔

محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دیا اور کہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے، کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگیا تھا، ایونٹ میں اسے نا تجربہ کار امریکہ اور پھر بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen + 8 =