اکتوبر 25, 2024

قومی کرکٹر شاہین شاہ کا شاہد آفریدی کی بیٹی سے نکاح ہو گیا

سیاسیات-قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا نکاح ہوگیا۔

شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد ذکریا  میں ہوا، نکاح مولانا عبدالستار نے پڑھایا،  رخصتی بعد میں ہوگی۔

شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز ہوا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچے۔

تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی،دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 + three =