ستمبر 5, 2024

قومی ٹیم کی قیادت کے لئے بابر اعظم کا نام چیئرمین کو بھجوا دیا گیا

سیاسیات-پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے اپنی تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوادیں۔

ذرائع کے مطابق کپتان کے حوالے سے ذمہ داری چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو دی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے کام مکمل کرکے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوائیں جس کے بعد چیئرمین پی سی بی جلد کپتان کے حوالے سے مشاورت کر کے فیصلہ کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے کپتان تبدیل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کپتان کے لیے سابق کپتان بابر اعظم کا نام بھیجا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابراعظم کو دوبارہ کپتانی سونپنے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 5 =