اکتوبر 8, 2024

فیفا ورلڈکپ, کروشیا اور برازیل نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

سیاسیات-  قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کے میچ میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹ پر جاپان کو شکست دے دی جبکہ دوسرے ناک آؤٹ میچ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی۔

جاپان نے کھیل کے 43 ویں منٹ میں ڈائیزن مائیڈا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو 55 ویں منٹ میں کروشیا کے آئیوان پیریسک نے برابر کردیا۔

مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا جسے فیصلہ کن بنانے کیلئے 30 منٹ کا ایکسٹرا ٹائم دیا گیا۔

اضافی وقت میں بھی مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر کرایا گیا۔

دونوں ٹیموں کو 4،4  پینالٹی دی گئی۔ پینالٹی پر پہلی باری کروشیا کی تھی اور نکولا ولاسچ نے گول کردیا۔ پینالٹی شوٹس پر کروشیا نے تین بار گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ جاپان صرف ایک گول کرسکا۔

یوں کروشیا نے یہ مقابلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر 1-3 سے اپنے نام کرلیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

اس شکست کے ساتھ ایشین ٹیم جاپان کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پر پہنچا، اس ورلڈکپ میں جاپان کی کارکردگی شاندار رہی۔ ٹورنامنٹ کے دوران جاپان نے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیموں اسپین اور جرمنی کو بھی شکست دی۔

دوسرے ناک آؤٹ میچ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی۔

سابق عالمی چیمپئن برازیل نے پری کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کے دفاع کو پارہ پارہ کرتے ہوئے پے درپے گول کر کے ایک کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کر کے فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

برازیلین کھلاڑیوں نے 36 منٹ کے کھیل میں چار گول کر کے کورین ٹیم کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کی خواہش کا قلع قمع کر دیا ۔میچ کا پہلا ہاف کورین ٹیم کیلئے تباہ رہا لیکن دوسرے ہاف میں انہو ں نے صرف ایک گول کیا بلکہ برازیلین گول پر کئی حملے بھی کیے لیکن برازیلین گول کیپر اور دفاعی کھلاڑیوں نے انہیں ناکام بنایا۔

اسٹیڈیم 974 پر کھیلے جانے والے میچ میں ونی جونیئر نے ساتویں منٹ میں میچ کا پہلا گول کر کے برازیل کو برتری دلوائی ،اس کے بعد مختصر وقفوں کے ساتھ نیمار نے پینلٹی پر گول کر کے ٹیم کی برتری 2-0کی، رچرلیسن نے تیسرا اور لوکاس پاکیوٹا نے گول کر کے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ٹیم کا اسکور 4-0 کردیا۔

جنوبی کورین کھلاڑیوں نے بھی گول کرنے کی کوشش کی لیکن اسے برازیلین گول کیپر نے ناکام بنایا۔ دوسرے ہاف میں بھی برازیلین کھلاڑیوں نے کوریا پر دباؤ برقرار رکھا اور کورین گول پر مسلسل حملے کرتے رہےلیکن کورین گول کیپر کی عمدہ کارکردگی کے باعث گول نہ کرسکے۔

تاہم 76ویں منٹ میں ڈی کے باہر سے ملنے والی فری ہٹ پر کورین کھلاڑی پائک سیونگ نے کئی کھلاڑیوں کے درمیان سے گیند کوجال میں پھینک کر ٹیم کا خسارہ 4-1 کیا۔

کوارٹر فائنل میں برازیل کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔

 

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 − one =