اکتوبر 8, 2024

فیفا ورلڈکپ, فرانس اور انگلینڈ نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

سیاسیات- دفاعی چیمپئن فرانس نے پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے جبکہ انگلینڈ نے سینیگال کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

فرانس کی جانب سے اولیور جیراڈ نے 44 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی۔

اولیور جیراڈ نے گول کرکے فرانس کی جانب سے سب سے زیادہ 51 گول کا تھیاری ہینری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

فرانسیسی فٹبالر امباپے نے دو گول اسکورکیے، انہوں نے پہلا گول 74 ویں اور دوسرا گول انجری ٹائم میں کیا۔

دوسری جانب پولینڈ کا واحد گول پینالٹی پر روبرٹ لیوانڈوسکی نے انجری ٹائم میں کیا۔

فٹبال ورلڈ کپ کے چوتھے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سینیگال کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم سینیگال کے خلاف شروع ہی سے حاوی رہی۔

میچ کے 38 ویں منٹ میں جارڈن ہینڈرسن نے میچ کا پہلا گول بنایا، ابھی ہاف ٹائم بھی نہیں ہوا تھا کہ ہیری کین نے انگلینڈ کیلئے دوسرا گول داغ دیا۔

پہلا ہاف انگلینڈ کی دو صفر کی برتری پر ختم ہوا، دوسرے ہاف میں کھیل برق رفتاری سے شروع ہوا اور 57 ویں منٹ میں ساکا نے گول بنا کر اسکور تین صفر کر دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 1 =