جولائی 22, 2024

شعیب ملک نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لئے اپنی دستیابی کا اعلان کرکے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچادیا

سیاسیات-قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک مرتبہ پھر آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے باضابطہ طور پر اپنی دستیابی کا اعلان کرکے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ اگر بورڈ رابطہ کرتا ہے تو وہ سال 2024 میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں 2024 میں پاکستان کیلئے ورلڈکپ جیتنا چاہتا ہوں، مجھے فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں، اتنا ہی فٹ ہوں جتنا ماضی میں تھا۔

شعیب ملک نے 124 انٹرنیشل میچوں میں 31.21 کی اوسط سے 125.64 کےاسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 2ہزار 435 رنز بنارکھے ہیں، سال 2021 میں انہوں نے آخری میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلا تھا۔

قبل ازیں بھارت میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر آل راؤنڈر شعیب ملک نے بابراعظم سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − 11 =