سیاسیات- ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا۔
سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔
میچ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز کے اختتام پر صرف 47 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہو گئی، اننگز کا آغاز محمد رضوان اور عامر جمال نے کیا، محمد رضوان 28 رنز بنا کر لیون جب کہ عامر جمال 18 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا شکار بنے۔ حسن علی نے 5 رنز بنائے اور ناتھن لیون کی بال پر بولڈ ہو گئے جب کہ میر حمزہ صرف 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ناتھن لیون نے 3 وکٹیں اڑائیں جب کہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ کے حصے میں 1، 1 وکٹ آئی۔