جولائی 26, 2024

سر ویوین رچرڈز کو ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹور بنائے جانے کا امکان

سیاسیات- پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے لیے سر ویوین رچرڈز کو مینٹور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈری بلے باز سر ویوین رچرڈز سے رابطے میں ہے اور انہیں قومی ٹیم کا مینٹور بننے کی پیشکش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سر ویوین رچرڈز سے معاملات جلد طے پاجانے کا امکان ہے، سر رچرڈز کو مینٹور بنانے سے کیریبئن کنڈیشنز پر ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران پاکستانی ٹیم کو مدد ملے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 − nine =