سیاسیات-آئی سی سی ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دے دیا۔
حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔
سری لنکن اوپنرز ایک بار پھر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، کوشل پریرا صفر پر پویلین لوٹے، دوسری وکٹ کی شراکت میں پاتھم نسانکا اور کوشل پریرا نے 102 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم نسانکا 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس نے 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 122 کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں دھننجایا ڈی سلوا 25 جبکہ چارتھ اسالنکا ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، سدیرا سمارا وکرما 96 اور کپتان داسن شناکا 4 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں سری لنکن کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے پر پریشر بڑھانے کی کوشش کریں گے، ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ میچ کامیابی کے ساتھ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، سری لنکا کسن راجیتھا کی جگہ مہیش تھیکشنا جبکہ پاکستان نے فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں ورلڈکپ کے عالمی مقابلوں میں 7 بار آمنے سامنے آئی ہیں جہاں پاکستان پلڑا بھاری ہے، گرین شرٹس نے 0-7 سے آئی لینڈرز پر برتری قائم کررکھی ہے۔
پاکستان اسکواڈ
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف
سری لنکا کا اسکواڈ
کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، دلشان مدوشنکا، متھیشا پتھیرانا اور ڈینوتھ ویلالگے