جولائی 27, 2024

سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے وکٹ کیپر بیٹر بن گئے

سیاسیات- قومی کرکٹ ٹیم کیلئے 52 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سری لنکا میں جاری گال ٹیسٹ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے ٹیسٹ کیریئر میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3ہزار رنز بنانے والے پہلے وکٹ کیپر بیٹر بن گئے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 52 ویں ٹیسٹ میں عبور کیا۔

اس فہرست میں کامران اکمل 92 اننگز میں 2 ہزار 648 رنز کے ہمراہ دوسرے، معین خان 98 اننگز میں 2 ہزار 581 رنز کے ساتھ تیسرے، امتیاز احمد 67 اننگز 2 ہزار 10 رنز کے ہمراہ چوتھے جبکہ راشد لطیف 57 اننگز میں ایک ہزار 381 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 + 5 =