جولائی 27, 2024

حال ہی میں نواز شریف سے ملاقات کرنے والے عمر اکمل بھی پی ایس ایل 9 میں نظر انداز

سیاسیات-پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ایک مرتبہ پھر سابق کرکٹر احمد شہزاد اور حال ہی میں نواز شریف سے ملاقات کرنے والے عمر اکمل کو کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔

گزشتہ روز لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کیلئے پلئیرز ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں فرنچائزز نے اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دی، جہاں ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائزز نے بڑے ناموں کو منتخب کیا وہیں اس بار جارح مزاج کرکٹر شرجیل خان، حیدر علی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو کسی فرنچائز نے پِک نہیں کیا۔

پی ایس ایل میں شریک تمام 6 فرنچائز نے اپنے 18 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دی، جس میں انڈر-19 ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا اور انہیں ایمرجنگ کیٹیگریز میں جگہ دی۔

ڈومیسٹک سیزن میں مسلسل 4 ففٹیز اسکور کرنے کے باوجود احمد شہزاد اپنی پرفارمنس نے فرنچائزرز کو اپنی راغب نہ کرسکے جبکہ حال ہی میں لندن میں نواز شریف سے ملاقات کرنے والے عمر اکمل کو بھی نظر انداز کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − eight =