دسمبر 2, 2024

بھارت کی پاکستان کیخلاف جیت پر اسرائیلی خوشی سے سرشار

سیاسیات-کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی پاکستان کیخلاف جیت پر اسرائیل نے سوشل میڈیا پر خوشی اظہار کرتے ہوئے محمد رضوان پر طنز بھی کردیا۔

اسرائیلی حکومت کے سرکاری ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بھارت سے پاکستان کی شکست پر بیان میں اسرائیلی حکومت نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ بھارت نے ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پاکستان اپنی فتح حماس کے دہشت گردوں کے نام کرنے کے قابل نہیں رہا۔ بھارت کے دوستوں نے جس طرح ہم سے اظہار یکجہتی کیا اس نے بہت متاثر کیا۔

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔ میچ میں 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے محمد رضوان نے پاکستانی ٹیم کی جیت غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سامنا کرتے فلسطینیوں کے نام کی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 + four =