جولائی 27, 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آتی تو ہمیں بھی  وہاں جاکر کھیلنے کی ضرورت نہیں۔ میانداد

سیاسیات- سابق ٹیسٹ کپتان اور عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ بیٹر جاوید میانداد نے عالمی کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے کی مخالفت کردی۔

جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ  اگر بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آتی تو ہمیں بھی  وہاں جاکر کھیلنے کی ضرورت نہیں۔ اپنے دور کے عظیم بیٹر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں کرکٹ کی تباہی کا ذمے دار قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میاںداد کا کہنا تھا کہ  سیاست کو کرکٹ سے الگ رکھنا چاہیے، اس حوالے سے بھارتی رویہ مناسب نہیں، خاص طور پر بھارتی وزیر اعظم مودی نے کرکٹ کو تباہ کردیا ہے، جب تک وہ ہے اس وقت تک  کچھ اچھا نہیں ہوسکتا۔

سابق ٹیسٹ  کرکٹر کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کے اس طرز عمل سے دونوں ممالک کی کرکٹ کو نقصان پہنچے گا۔

جاوید میاںداد نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ کا معیار بھارت کی کرکٹ سے زیادہ بہتر ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen + six =