جولائی 27, 2024

باکسر عامر خان نے مظلوم فلسطینیوں کی بے تحاشا اموات پر مشہور شخصیات کی خاموشی کو دہشت گردی قرار دے دیا  

سیاسیات- نامور انٹرنیشنل سابق باکسر عامر خان نے اسرائیلی جارحیت سے مظلوم فلسطینیوں کی بے تحاشا اموات پر مشہور شخصیات کی خاموشی کو ’دہشت گردی‘ قرار دیا ہے۔

عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر متعدد ٹویٹس کی ہیں جس میں فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ چند روز کے اندر دو ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جس میں پانچ سو بچے اور تین سو عورتیں شامل ہیں، دونوں طرف کے لوگوں کیلئے دعائیں کرنے سے بات نہیں بنے گی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں غاصب اور مظلوم میں فرق کرنا چاہئے، ہر موت کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں اور اس پر خاموش رہنا نہایت شرمندگی کی بات ہے۔

عامر خان نے اس سنگین انسانی المیے پر خاموش رہنے والی مشہور شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم موقع پر ان کی خاموشی بھی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ دنیا بھر کی معروف شخصیات کو فلسطینیوں کی حمایت سے کیا چیز روک رہی ہے، کیا انہیں اپنے دوست یا ڈالر کھونے کا ڈر ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × three =