جنوری 20, 2025

ایشیا کپ میں پاک سری لنکا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا

سیاسیات- ایشیا کپ سپر 4 کے میچ میں سری لنکا کے خلاف بھارت کی فتح نے ایونٹ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جمعرات کو شیڈولڈ میچ کو سیمی فائنل کی حیثیت دلا دی ہے۔

منگل کو بھارت کی فتح نے پاکستان کے لیےکیلکولیشن آسان بنادی ہے اور اسے اب رن ریٹ کی فکرکیے بغیر بس سری لنکا سے میچ جیتنا ہے۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں اس وقت بھارت دونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کرچکا ہے، پاکستان اور  سری لنکا کو  دو دو میچز میں سے ایک میں شکست ہوئی اور دونوں ہی کے دو دو  پوائنٹس ہیں۔

جمعرات کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سپر فور مرحلے کے میچ میں مدمقابل آئیں گی اور اس میچ کی فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کے لیےکوالیفائی کرجائےگی۔

لیکن پاکستانی فینز کو اب یہ دعا بھی کرنا ہوگی کہ جمعرات کو کولمبو میں بارش میچ متاثر نہ کرےکیوں کہ اگر میچ کا نتیجہ نہ آیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا تو پھر نیٹ رن ریٹ پر پاکستان ٹیم فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوجائےگی اور بھارت کی ٹیم کے ساتھ سری لنکا فائنل کھیلےگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 4 =