جولائی 27, 2024

اسٹیڈیم میں شہید قاسم سلیمانی کا مجسمہ دیکھ کر سعودی فٹبال کلب نے ایران کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار کر دہا

سیاسیات-ایران میں موجود سعودی کلب کی ٹیم نے اسٹیڈیم میں شہید قاسم سلیمانی کا مجسمہ دیکھ کر میچ منسوخ کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایران کے شہر اصفہان میں جاری چیمپینز لیگ میں سعودی فٹبال کلب ’الاتحاد‘ کے کھلاڑیوں اور حکام نے اسٹیڈیم میں ایران کی پاسداران انقلاب  فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کا مجسمہ دیکھ کرمیچ کھیلنے سے انکار کردیا جس کے بعد میچ باضابطہ طور پر منسوخ کردیا گیا۔

سعودی وفد ڈیڑھ گھنٹے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگیا۔

اے ایف سی  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  چیمپیئنز لیگ 2023/24  میں سعودی الاتحاد فٹبال کلب اور ایرانی سپاھان فٹبال کلب کا اصفہان کے نقشِ جہاں اسٹیڈیم میں گروپ سی کا میچ غیرمتوقع حالات کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ہے۔

قاسم سلیمانی ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ تھے جو جنوری 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × four =