اکتوبر 9, 2024

اسرائیلی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے پر ایران نے ویٹ لفٹر پر تاحیات پابندی لگادی

سیاسیات- اسرائیلی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے پر ایران نے اپنے ویٹ لفٹر پر ہر قسم کے کھیلوں کے لیے تاحیات پابندی لگادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تجربہ کار ویٹ لفٹر مصطفیٰ رجائی پولینڈ میں ہونے والی ورلڈ ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر رہے تھے جہاں ہفتے کو پوڈیم پر انہوں نے ایرانی پرچم بھی اپنے جسم پر لپیٹا ہوا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر پوڈیم پر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والا اسرائیلی کھلاڑی بھی کھڑا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے مصافحہ کیا اور ایک ساتھ تصویر کھنچوائی جس کی وجہ سے ایران کی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے رجائی پر تاحیات پابندی عائد کردی اور ان کے عمل کو ناقابل معافی جرم قرار دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی ایرانی کھلاڑی متعدد مقابلوں میں اسرائیلیوں کا سامنا کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران اسرائیل کو ایک ملک کے طور پر تسلیم نہیں کرتا اور ایرانی اور اسرائیلی کھلاڑیوں کے درمیان کسی بھی قسم کے رابطے سے سختی سے منع کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + ten =