اگست 31, 2024

آسٹریلوی فتح کرکٹ مافیا کے خلاف انصاف کی جیت ہے۔ رکی پونٹنگ

سیاسیات- آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ورلڈکپ میں اپنے ملک کی فتح کو انصاف کی جیت قرار دے دیا۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر امریکی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلیوی کرکٹر رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ یہ کرکٹ مافیا کے خلاف انصاف کی جیت ہے۔

رکی پونٹنگ نے بھارت اور بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شرم کی بات ہے کہ آپ کا پیسہ اور آپ کی طاقت بھی اب تک آپ کو ورلڈ کپ میں فتح نہیں دلوا سکا۔ پیسے سے کامیابی خریدی نہیں جاسکتی اور یہ بات پاکستان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں نے کئی بار ثابت کی ہے۔

رکی پونٹنگ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنے بچھائے جال میں پھنس گیا۔ بھارت نے فائنل کے لیے جو وکٹ تیار کی تھی وہ اس پر ہی الٹی پڑ گئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen − eight =