جولائی 21, 2024

آئی سی سی کا مکی آرتھر کے بیان کا جائزہ لینے کا فیصلہ

سیاسیات-انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی)  نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق بیان کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے بیان کا جائزہ لے گا، جنہوں نے ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کو بھارتی بورڈ کی باہمی سیریز کی طرح قرار دیا تھا۔

آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ وہ جو بھی ایونٹ منعقد کرتے ہیں، ہمیشہ کسی نہ کسی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، وہ ہمیشہ چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ کا آغاز ہے، آگے دیکھیے کہ چیزیں کیسی چلتی ہیں، وہ جائزہ لیں گے کہ کیا بہتر کیا جا سکتا ہے۔

گریگ بارکلے نے یہ بھی کہا کہ وہ مطمئن ہیں کہ یہ ایک غیر معمولی ورلڈکپ ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا  تھا کہ آج کا میچ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹ نہیں بلکہ بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کا ہوم ایونٹ لگا۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں پاکستان کیلئے نعرے کم ہی لگائے گئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × one =