جولائی 21, 2024

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا

سیاسیات-انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا۔

ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا۔

پاکستان پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا۔

پندرہ اکتوبر کو پاکستان بھارت کا مقابلہ احمد آباد میں ہوگا۔

آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ دس وینیوز پر کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے ورلڈکپ میں کتنے میچز ہوں گے اور کب کب کھیلے جائیں گے؟

پاکستان بھارت کے 5 مختلف شہروں میں 9 لیگ میچز کھیلے گا۔

6 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر نمبر 1

12 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر نمبر 2

15 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ انڈیا

20 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

23 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان

27 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا

31 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش

4 نومبر: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

12 نومبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − 17 =