سیاسیات-نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی نیویارک میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا گیا تاہم نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
انہوں کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان جلد ہوجائے گا، ملک میں عام انتخابات انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ نگران حکومت کا کام الیکشن کمیشن کو صاف وشفاف انتخابات میں معاونت فراہم کرنا ہے۔